آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش کی وجہ سے میچ چھیالیس اوور تک محدود کر دیا گیا اور تا دم تحریر نیوزی لینڈ نے اکتیس اوور میں دو وکٹ پر 192سکور کیا ہے
چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، موائسس ہینریکس، گلین میکس ویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو ویڈ، جان ہیسٹنگ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت نوجوان کھلاڑی کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، لک رونچی، روس ٹیلر، نیل بروم، جیمز نیشام، کورے اینڈرسن، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایڈم ملن اور ٹرنٹ بولٹ شامل ہیں۔
گذشتہ روز بنگلہ دیش اور میزبان انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں میزبان ٹیم نے بہترین بیٹنگ پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ 133 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر انگلینڈ کے جو روٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔












