اگلے برس ہونے والے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کا ہاکی ایونٹ 5سے 14اپریل تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں پول بی میں ویلز ، انگلینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے ہمراہ شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں 7اپریل کو آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان ٹیم 5اپریل کو ویلز ، 8 اپریل کو انگلینڈ جبکہ 11اپریل کو ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ کینیڈا ، ساؤتھ افریقہ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY