سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنےمیں ملوث تینوں ملزموں کےخلاف لاہور پولیس نے16ایم پی او،506اور 355کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کوعدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نےتینوں کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جوتا پھینکنے میں ملوث ملزموں کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی وسیم عبداللہ کی مدعیت میں تھانا قلعہ گجر سنگھ درج کیا گیا، جس میں منور، عبدالغفور اور ساجد کو نامزد کیا گیا۔

ایف آئی آر کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جوتا کندھے اور سینے کےدرمیان لگا، تینوں ملزموں نےمیاں نواز شریف کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے نعرے بازی بھی کی اور مذہبی منافرت پر مبنی نعرے بھی بلند کئے، جس سے تقریب میں نہ صرف خوف وہراس پھیل گیا بلکہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں بے چینی بھی پھیل گئی۔

درج آئی ایف آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کا مقصد میاں نوازشریف کی شہرت کو خراب کرنا تھا، ملزموں کو مقدمےکےاندراج کےبعد کینٹ کچہری میں زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھے، عدالت نےملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔

اس سے پہلے رات کو تینوں ملزموں کا طبی معائنہ کرایا گیا، رپورٹ کے مطابق تینوں ملزم صحت مند ہیں، مرکزی ملزم منور 4 سال پہلےجامعہ نعیمیہ سے فارغ التحصیل ہوا تھا جبکہ عبدالغفور اور ساجد اس کے سہولت کار تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY