ایرانی پارلیمان کے ایک سنیئر رکن نے کہا ہے کہ یہ مناسب وقت نہیں کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔ علی مطہری نے منگل کے دن کہا کہ اگر صدر ٹرمپ عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار نہ ہوئے ہوتے اور انہوں نے ایران پر پابندیاں بحال نہ کی ہوتیں تو ان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی قباحت نہ ہوتی۔
ایرانی پارلیمان کے نائب اسپیکر نے مزید کہا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا ہزیمت آمیز ہو گا۔ امریکی صدر نے پیر کے دن کہا تھا کہ وہ باہمی تعلقات بہتر بنانے کی خاطر ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔












