زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن منانگاگوا نے سابق صدر موگابے کی تشکیل دی گئی کابینہ کو تحلیل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے تین دن بعد پیر کے روز سابق صدر موگابے کی تشکیل کردہ کابینہ کو تحلیل کردیا ہے۔
صدر کے چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ایمرسن جلد ہی نئی کابینہ تشکیل دیں گے، اس حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔











