عراق کے سب سے بزرگ اور معتبر شیعہ عالم آیت اللہ العظمیٰ علی السیستانی نے نجف میں حکومت مخالف مظاہرین پر کیے گئے پرتشدد حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ملکی سکیورٹی فورسز سے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین کا تحفظ یقینی بنایا جائے تا کہ اُن پر آئندہ ایسے حملے نہ ہوں۔ آیت اللہ سیستانی نے یہ بھی کہا کہ عراق کی نئی حکومت کو عوامی اعتماد اور حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔
مظاہرین پر حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراق میں رواں مہینے کے اوائل میں محمد توفیق علاوی کو پارلیمنٹ نے نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔












