مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دوسری مدت صدارت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ مارچ میں ہونے والے انتخابات میں انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 63 سالہ سابقہ فوجی جرنیل اور وزیردفاع نے سن 2013ء میں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کیا تھا۔

رواں برس مارچ میں دوسری مدت صدارت کے لیے انہیں 97 فیصد ووٹ ملے تھے، جب کہ ووٹرز ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا تھا۔ ان انتخابات میں تمام اپوزیشن امیدواروں نے جنوری میں اپنی اپنی انتخابی مہم روک دی تھی جب کہ السیسی کے اہم حریف امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY