ایم کیو ایم کا وفاق میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ

0
305

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاق میں حکومت بنانے کےلئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہری مسائل کے حل سمیت دیگر اہم نکات پی ٹی آئی قیادت کےسامنے رکھ دیے ہیں،ہم حکومت سازی میں ان کا ساتھ دیں گے،ہم نے وزارت کا تقاضا نہیں کیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو کسی کی ضرورت نہیںاور ہم تحریک انصاف کے ساتھ حکومتی بنچوں پر بیٹھیں گے۔

خالد مقبول نے بتایا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کا احترام چاہتے ہیں جو 30سال سے ہمارا ہے،شہر اب پی ٹی آئی کا اسٹیک شامل ہوگیاہے ،مسائل کے حل میں اسے بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال اتنے تجربات کے بعد ایم کیوایم سندھ حکومت کوجوائن کرے گی جبکہ ہم اپنے مطالبات کےحق میں سپریم کورٹ تک گئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY