بچے کی پیدائش پر والدین کو 3 لاکھ روپے کا بونس

0
2006

یونان کی حکومت نے ملک میں آبادی بڑھانے کیلئے بچے کی پیدائش پر والدین کو 2 ہزار یورو (3 لاکھ 36 ہزار روپے پاکستانی ) بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان آبادی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے، یونان میں بچوں کی پیدائش کی شرح 8.5 فیصد اور اموات کی شرح 11.2 فیصد ہے جس کے سبب آئندہ کچھ سالوں میں افراد میں کمی کا خدشہ ہے۔

یونانی حکومت نے بونس کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے اور یہ پیشکش یونان میں بسنے والے تارکین وطن کیلئے بھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY