جرمنی کی انٹيليجنس ايجنسی کے ايک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ شمالی کوريائی راکٹ وسطی يورپ تک بھی پہنچ سکتے ہيں۔ بی اين ڈی کے ڈپٹی ڈائريکٹر اولے ڈيہل نے يہ بات قانون سازوں کی ايک خفيہ ملاقات ميں کہی تھی۔

اس بارے ميں خبر جرمن اخبار ’بلڈ ام زونٹاگ‘ ميں آج شائع ہوئی ہے اور اخبار نے ميٹنگ ميں شامل افراد کے ذرائع سے يہ بات لکھی ہے۔ اخبار کی رپورٹ ميں يہ بھی لکھا ہے کہ جرمن خفيہ ايجنسی جنوبی اور شمالی کوريا کے مابين مذاکرات کو مثبت پيش رفت کے طور پر ديکھتی ہے۔

فوری طور پر بی اين ڈی نے خبر پر کوئی تبصرہ نہيں کيا۔

SHARE

LEAVE A REPLY