جنوبی کوریائی سربراہ مون جے اِن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل بیٹھنے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ جون کو کِم جونگ اُن کے ساتھ سنگا پور میں ہونے والی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔
گزشتہ روز پانمنجُوم میں دونوں کوریائی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی تھی۔












