جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دینے کے دعوے کی نفی کر دی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق شام میں اس وقت جرمنی کے قریب بارہ سو فوجی اور غیر فوجی اہلکار داعش کے خلاف جنگ میں لڑاکا طیاروں میں ایندھن بھرنے، فوجی تربیت اور نیول ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔
فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا کہ شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو بہت کمزور تو کر دیا گیا ہے لیکن اس شدت پسند تنظیم کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ ٹرمپ نے کا بدھ کو شام میں داعش کو شکست دینے کا اعلان کیا تھا۔













