امریکا کے سرکردہ سیاستدانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے مابین ملاقات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر کی اپنی پارٹی نے بھی پوٹن کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے پر احتجاج کیا۔ ری پبلکن رہنما جان مک کین کے مطابق ’حالیہ تاریخ میں یہ کسی بھی امریکی صدر کا سب سے شرمناک رویہ‘ تھا۔

روسی صدر نے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام کو مسترد کیا تھا جبکہ ٹرمپ نے پوٹن کو ’انتہائی مضبوط اور طاقتور‘ رہنما قرار دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY