بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں سینکڑوں افراد سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائی کے حق میں ہونے مظاہرے میں شریک ہوئے۔

سابق خاتون وزیراعظم کو ایک عدالت نے مبینہ کرپشن الزامات میں ملوث ہونے کے شبے میں پانچ برس کی قید سنائی ہے۔ یہ مظاہرہ ڈھاکا کے وسطی علاقے میں کیا گیا اور مظاہرین نے سڑکوں پر ایک گھنٹے سے زائد عرصے کے لیے دھرنا بھی دیا۔

خالدہ ضیا کی سیاسی جماعت نے ہفتہ دس مارچ کو ڈھاکا اور دوسرے شہروں میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب مقید خاتون سیاسی لیڈر سے اُن کے وکلاء نے بھی جیل میں ملاقات کی۔ بنگلہ دیشی ہائی کورٹ اتوار گیارہ مارچ کو ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ سنائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY