بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کو مارچ، اپریل اور مئی کی اسکولز فیس 20 فیصد کم لینے کے احکامات دے دیئے۔

محکمے نے اسکولوں کے اساتذہ اور عملے کو مکمل تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مارچ، اپریل اور مئی کی فیسوں میں ماہانہ بیس فیصد کی چھوٹ دیں اور ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کریں۔

اعلامیہ میں نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ہر مہینے تنخواہوں کی ادائیگی کریں، کسی بھی عملے کی خدمات ہرگز منسوخ نہ کریں۔

ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلوچستان پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ رجسٹریشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY