منڈاناؤ کے علاقے میں جہادیوں کی جانب سے خطرات کے سدباب کے لیے انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن نے مشترکہ بحری فوجی گشت کا اعلان کیا ہے۔ ملائشیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز یہ بات سنگاپور میں جاری ایک سکیورٹی کانفرنس میں کہی۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا اور ملکی فوج اب بھی ان سے نبرد آزما ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کی بحری افواج 19 جون سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کر دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی گشت کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY