برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کپتان اسٹون اسمتھ 141 رنز بناکرنمایاں رہے۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے 165 رنز چار کھلاڑی آوٹ سے اننگز آگے بڑھائیتو مچل مارش51 رنز بناکر آوٹ ہوگئےتاہم دوسرے اینڈ سے کپتان استو اسمتھ ڈٹے رہے انہوں نے 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر آسٹریلیا کا اسکور 328 رنز تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹوارٹ براڈ 3وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔26 رنز کے خسارے سے انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک دو وکٹ کھو کر 33 رنز بنالئے ہیں۔
اسٹون مین 19 اور جو روٹ 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں












