برطانیہ کے شہر برمنگھم میں واقع مسجد کے باہر ایک کار سوار شخص نے لوگوں کو روند ڈالا جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہر کار سوارشخص نے لوگوں پرگاڑی چڑھا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 20 سال کےقریب ہیں، سلور کار کے حملہ آور ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، برطانوی پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں دہشت گردی خارج از امکان نہیں، تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY