امریکی کانگریس نے تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے جس کے تحت اب ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ کارروائی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی کمیٹی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 مجرمانہ الزمات کی متفقہ طور پر سفارش کی ہے۔

کانگریس کمیٹی کے الزامات میں انتخابات کے نتائج بدلنے، 6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے وقت لوگوں کو بغاوت پر اکسانے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننا شامل ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن لز چینی نے کہا کہ سب سے شرمناک عمل یہ تھا کہ جب کیپٹل ہل پرحملہ کیا جارہا تھا اور صدر ٹرمپ آفس کے ڈائننگ روم میں بیٹھے ٹی وی پر بغاوت کے مناظر دیکھ رہے تھے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹا اور متعصبانہ قرار دے دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY