سمندری طوفان کریبین کے علاقے میں تباہی مچانے کے بعد اب امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔
اتوار کی صبح ‘ارما’ نے فلوریڈا کے مغربی ساحلی علاقوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کیا۔
طوفان اپنے ساتھ تیز ہوائیں اور شدید بارشیں لا رہا ہے۔
ارما کےطوفانی ریلوں کی شدت اب قدرے کم ہو کر تین کے اسکیل پر آ گئی ہے۔ لیکن اس وقت بھی طوفانی جھکڑوں کی شدت کی شدت 195 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
ارما کے طوفانی جھکڑوں کے نتیجے میں فلوریڈا میں 16 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
فلوریڈا کو بجلی فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ایف پی ایل نے کہا ہےریاست کے جنوبی متاثرہ حصوں میں بجلی کی فراہمی رک گئی ہےاور 29 ہزار سے زیادہ گھروں میں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے ہیں
امریکہ کے نائب صدر نےکہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمندری طوفان ارما کے فلوریڈا سے ٹکرانے اور وہاں ہونے والے نقصانات پر بڑے فکر مند ہیں اور وہ جلد از جلد اس علاقے کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
نائب صدر پنس نے کہا ہے کہ ہم وہاں سب سے پہلے پہنچیں گے اور ہم اپنے ساتھ امدادی سامان بھی لے کر جائیں گے۔
ریاست کے مختلف علاقوں سے تقریباً 75000 افراد طوفان کے پیش نظر محفوظ عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔
فلوریڈا میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کی ویب سائیٹ کے مطابق دو لاکھ گھروں اور کاروباری دفاتر کے لیے بجلی معطل ہو چکی ہے۔













