پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے فیصلہ کیا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ میں مطلوبہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹیسٹ میں ناکام کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ریٹینر شپ کا 15 فیصد جرمانہ ہر ماہ ادا کرنا ہوگا۔

پی سی بی نے پلیئرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل جرمانے کی شق پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، آئندہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوا تو اس پر عاید کیا جانے والا جرمانہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرلے۔

اس سلسلے میں پی سی بی نے 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھاکہ فٹنس ٹیسٹ میں مسلسل ناکام ہونے والے کھلاڑی کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزل بھی کی جاسکتی ہے۔

پی سی بی کے مطابق جو کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں ان کے فٹنس ٹیسٹ 20 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔

بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ 6کرکٹ ایسوسی ایشنز میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ان کے کوچز لیں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY