رنگارنگ تقریب کے ساتھ پی ایس ایل 2017 کا افتتاح

0
204

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2017 کے ایڈیشن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے۔

بالآخر وہ شاہکار جس کا شائقین گزشتہ کئی ہفتوں سے انتظار کر رہے تھے اس اس کا متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک رنگا رنگ تقریب کے ذریعے افتتاح ہو گیا۔

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ذریعے کیا گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرین پر میچ دیکھنے شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔

تقریب کے میزبان نامور اداکار فہد مصطفیٰ بھی عمدہ انداز میزبانی سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو متحریک اور پرجوش رکھ رہے ہیں۔

قومی ترانے کے بعد سنوستا فلائنگ ڈرمرز نے فضا میں ڈھول بجانے کا عمدہ کرتب دکھا کر اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا جس پر شائقین نے انہیں دل کھول کر داد کی۔

اس کے بعد عمدہ پرفارمنس اور دلفریب گانوں کے ذریعے ملک کے چاروں صوبوں اور وفاق کی ثقافت کی مںظر کشی کی گئی۔

چئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے اور لاہور میں فائنل کرانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔

چئرمین پی سی بی کے خطاب کے بعد ٹیموں کی میدان میں آمد کا سسلہ شروع ہوا جہاں سب سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ، پھر کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی میدان میں آمد ہوئی۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی سوچل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر اس کے چرچے جاری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY