آسٹریلیا اورانگلینڈ کے بعد بھارتی ٹیم نے بھی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچزپاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےبھارت کےتینوں میچز یو اے ای منتقل کردئے ، بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی کلیرئنس نہ دی ، جس کے بعد بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کے میچزپاکستان سے یو اے ای منتقل کردئے گئے۔

بھارتی فیصلے کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 7جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان دوسرا میچ نیپال کے ساتھ 9جنوری کو گوجرانوالہ میں کھیلے گی جبکہ نیپال اور بنگلادیش کے درمیان میچ بھی فیصل آباد میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 12جنوری کو عجمان مین آمنے سامنے ہوں گی، فائنل 21جنوری کو لاہور مین کھیلا جائے گا ،اگر بھارت ، آسٹریلیا یا انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل مین پہنچیں تو پھر فائنل 19جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY