ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے جب کہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔ ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY