اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی موصل کے قدیمی حصے میں لڑائی کی وجہ سے چار لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ عراقی فوج ان دنوں موصل شہر کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم شروع کیے ہوئے ہے۔
موصل پر قابض ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کو مشرقی حصے میں سے مکمل طور پر پسپائی ہو چکی ہے اور اب موصل کے مغربی حصے کو عراقی فوج نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ داعش کے جہادیوں نے مغربی موصل کے تمام شہریوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔












