حکام کے مطابق ووہان میں ایک سال بعد پیر کو پہلی مرتبہ کرونا کا کیس سامنے آیا تھا۔ ووہان شہر سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کرونا وائرس نے یہاں جنم لیا تھا جس کے بعد یہ وبا دنیا بھر میں پھیلی۔
چین کے شہر ووہان میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تمام آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ووہان میں ایک سال بعد پیر کو کرونا کے سات کیسز سامنے آئے تھے۔ اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ عالمی وبا نے یہاں سے جنم لیا تھا اور پھر پوری دنیا میں پھیل گئی تھی۔
ووہان کے حکام نے منگل کو کہا ہے کہ مقامی سطح پر ایک دوسرے میں منتقل ہونے والے کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد شہر کی تمام ایک کروڑ 10 لاکھ آبادی کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
ووہان کے سینئر افسر لی تاؤ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ تمام رہائشیوں کا نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔












