سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد کھولنے کے احکامات جاری کيے ہيں۔ ان کے اس اقدام کا مقصد قطری شہريوں کو حج کے فرائض انجام دينے کے ليے سعودی عرب سفر کرنے کی اجازت دينا ہے۔

سلوا نامی سرحدی گزر گاہ کو پانج جون کو اس وقت بند کر ديا گيا تھا جب دہشت گردی کی حمايت کا الزام عائد کرتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرين نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر ديے تھے۔

جمعرات يہ اعلان بھی کيا گيا ہے کہ قطری حاجيوں کو سعودی عرب لانے کے تمام اخراجات رياض حکومت برداشت کرے گی۔ يہ پيش رفت سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اور ايک قطری سفير کی ملاقات کے بعد عمل ميں آئی اور اسے تعطّل کے شکار تعلقات ميں بہتری کی نشانی کے طور پر ليا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY