ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب سے پہلے نظام کو دھاندلی زدہ قرار دیا تو صدر بننے کے بعد کسی ثبوت کے بغیر غیر قانونی ووٹنگ کا راگ الاپا۔ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے نیا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی ووٹ ڈالے۔ غیرقانونی ووٹنگ نہ ہوتی تو پاپولر ووٹ بھی میں جیت جاتا۔
صدارتی انتخابات میں ہلیری نے ٹرمپ سے بیس لاکھ زیادہ پاپولر ووٹ حاصل کیے ہیں۔ الیکشن نتائج میں گڑبڑ کے خدشے کے پیش نظر گرین پارٹی اور ہلیری انتخابی ٹیم نے ریاست وسکونسن میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست دی ہے جبکہ مشی گن اور پنسلوینیا میں بھی انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست کو فراڈ قرار دیا ہے۔












