ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ایف آئی اے نےکا موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ مزید شواہد کیلئے برطانیہ سے رابطے میں ہیں۔
ایف آئی اے نے استدعا کی کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئےاستغاثہ کو بھرپورکیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے،دو ملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں،مزید شواہد کیلئے وقت درکار ہے۔
درخواست میں انسداد دہشت گردی کی عدالت اورملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایف آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔












