ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی

0
1384

ملک بھر کے لیے بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔

ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 ماہ تک کمی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کےلیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

مئی تا جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی 1 روپے 55 پیسے سستی ہو گی، اس کمی سے بجلی کے صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپے کا فائدہ ہو گا۔

کراچی کیلئے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی بجلی سستی

نیپرا نے کراچی کے صارفین کےلیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 روپے 64 پیسے سستی کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY