حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

1
1900

حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
(ملک اسلم اعوان، نمایندہ عالمی اخبار، اسلام آباد، پاکستان)
اج وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔ بنیادی تنخواہوں کے پے سکیل بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ یہ پے سکیل 2026 پے سکیل کہلایں گے۔

یاد رہے اس سے قبل 2022 میں پے سکیل تبدیل کیے گئے تھے۔ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پوائنٹ ٹو پوائنٹ فارمولے کے تحت فکس کی جایں گی۔ نیے پے سکیل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2022 میں ادا کیا گیا 15 فیصد عبوری الاونس اور 2025 میں ادا کیا گیا 10 فیصد عبوری الاونس ضم کرکے پے سکیل بناے گیے ہیں۔ اس طرح یکم جولائی 2026 کے بعد ریٹائر ہونے والوں کو قدرے زیادہ فائدہ ہو گا۔

یکم جولائی 2026 سے تمام سرکاری ملازمین کو ایک اضافی عبوری الاونس بحساب 7 فیصد بھی ادا کیا جائے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ میں ایک اناملی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اناملی کے مختلف کیسوں کا جائزہ لے گی۔ 2026 کی سالانہ انکریمنٹ حسب معمول مزکورہ شرائط پر پورا اترنے پر ادا کی جاے گی۔ نوٹیفکیشن تاخیر سے جاری ہونے کے سبب تنخواہوں کی بروقت ادائیگی متاثر ہو سکتی ہے۔

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY