وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ بااختیار لوگوں کا وی آئی پی کلچر وزیراعظم کی ہدایات کے منافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ بااختیار لوگوں کی طرف سے وی آئی پی کلچر پھر فروغ پانے لگا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بڑی تعداد میں وزراء سمیت بااختیار لوگوں کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے فروغ کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وی آئی پیز اور وزراء پولیس ایسکارٹ لے کر چلنا وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے منافی ہے۔
نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ پولیس ایسکارٹ صرف وہ لوگ رکھیں، جن کی جان کو خطرات ہوں۔












