امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ بلیئر کو فائیو جی ٹیکنالوجی کے لیے ملکی انٹرنیشنل مواصلاتی پالیسی کا خصوصی مندوب مقرر کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی خصوصی کمیٹی بلیئر سے صدر ٹرمپ کے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے معاملے پر جرح کرنا چاہتی تھی۔ تاہم انہوں نے مواخذے کی اس کارروائی کو نظر انداز کر دیا تھا۔ وہ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

بلیئر کو ٹرمپ نے یہ ذمہ داری ایسے وقت میں سونپی ہے جب واشنگٹن چینی کمپنی ہواوے کے بڑھتے کاروباری اثر و رسوخ کو محدود کرنا چاہتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY