جنوبی افغان صوبے ہلمند کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ غلطی سے کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں کم از کم 16 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں کا پتا اس حملے کے بعد تباہ ہونے والی عمارت کے جائزے کے بعد چلا۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ علاقے میں فضائی کارروائی اصل میں افغان فورسز کی مدد کے لیے طالبان کے خلاف کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ہلمند صوبے کا زیادہ تر حصہ طالبان کے قبضے میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY