دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا افغانستان اور خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے سفارتی اور سیاسی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان نوئرٹ نے کہا پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق ابھی پاکستان سے کوئی بات نہیں ہوئی، افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے انہوں نے کہا اضافہ پینٹاگون نےکرنا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے ترجمان نوئرٹ نے کہا پاکستان بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY