تھائی لينڈ ميں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات ميں رائے عامہ کے جائزوں اور عمومی توقعات کے برعکس فوج نواز پارٹی کو ديگر جماعتوں پر سبقت حاصل ہے۔

اتوار کو نصف شب تک سامنے آنے والے غير حتمی سرکاری نتائج کے مطابق فوج کی حمايت يافتہ پالانگ پراچارات پارٹی کے حق ميں ساڑھے سات ملين ووٹ ڈالے گئے جبکہ سب سے بڑی سیاسی جماعت پھیُو تھائی کے حصے ميں سات ملين ووٹ آئے۔

اتوار کو رات گئے تک بانوے فيصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی تھی۔ تھائی اليکشن کميشن نے اعلان کيا ہے کہ مکمل نتائج کا اعلان پير کو متوقع ہے۔ سن 2014 کی فوجی بغاوت کے بعد یہ تھائی لینڈ میں ہونے والے پہلے عام انتخابات ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY