بھارت، پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی سے باز نہیں آیا

0
846

پاکستان کی طرف سے کرتارپور کوریڈورکھولنے کے موقع پر بھی بھارت ہرزہ سرائی سے باز نہ آیا، بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے ایک مذہبی موقع کو سیاست کی نذر کیا جبکہ بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کے واقعے کو دوسری چیزوں سے نہیں جوڑنا چاہیے ۔

بھارتی وزارت خارجہ سشما سواراج نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کی تعمیر سکھ برادری کا پرانا مطالبہ تھا، یہ مطالبہ پورا کیے جانے کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے جموں و کشمیر کا ذکر مناسب نہیں تھا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کرتارپور کوریڈور کھولنے کے واقعے کو الگ سے دیکھنا چاہئے۔

انہوں نے بھارتی حکومت کا یہ موقف بھی دہرایا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

بھارتی آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کی امن کے لئے اپیل کے حوالے سے کہا کہ لوگ کہتے رہتے ہیں کہ امن کو موقع دو، لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی حکومت کی پالیسی کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY