شام میں داعش کی مکمل شکست تک امریکی فوجی اس شورش زدہ ملک میں ہی تعینات رہیں گے۔ بدھ کے دن وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ شام میں اس دہشت گرد گروہ کو مکمل طور پر ختم کر دینے کا مشن اپنی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اب شام سے امریکی دستوں کا انخلاء چاہتے ہیں تاہم اس بارے میں انہوں نے تاحال کوئی نظام الاوقات پیش نہیں کیا۔

پینٹا گون کے مطابق شام میں داعش کی مکمل شکست کو یقینی بنانے کے لیے دور رس پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY