ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ملیحہ لودی کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ دفتر خارجہ کے علم میں نہیں ہے،نئی حکومت آنے کے بعد تمام نان کیریر سفیر مستعفیٰ تصور ہوں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پاک روس دفاعی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ تمام نان کیرئیر تعیناتیاں اور کیڈر کے علاوہ تعینات سفیر نئی حکومت کے آنے کے ساتھ ہی مستعفیٰ تصور ہوں گے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سفیروں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ آئندہ آنے والی حکومت کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال اب تک 1400سے زائد بار بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خالف ورزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی مسئلے کے حل کے لئے تمام تر اقدامات کرے گا کیونکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY