آئی جی پنجاب عارف نواز نے پنجاب بھرکے تھانوں میں کیمرے والے موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، سی پی او آفس نے تمام تھانوں کو حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب کے حکم نامے کے مطابق عام شہری سمیت پولیس کاعملہ بھی تھانے میں اسمارٹ فون اپنے پاس نہیں رکھے گا، سائلین اور پولیس اسٹیشن کے عملے کو اپنے کیمرے والے فون ڈیسک پر جمع کرانا ہوں گے ۔

حکم نامے کے مطابق ایس ایچ او اور محرر اس پابندی سے استثناء ہیں ،جبکہ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کسی کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھے گی اور نہ کسی شہری پر تشدد کرے گی۔

واضح رہےکہ پنجاب پولیس شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور ان پر تشدد کے حالیہ واقعات پر شدید تنقید کی زد میں ہے اور ایسے میں اس قسم کا حکم نامہ پولیس کا ظلم چھپانے کے مترادف ہے

SHARE

LEAVE A REPLY