پشاور میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے ریگی کے علاقے میں گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کالعدم تنظیم داعش کے ارکان نے تخریب کاری کی غرض سے چھپایا تھا،کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

برآمد کئے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں ٹینک شکن بارودی سرنگیں، راکٹ لانچر، راکٹ ، مارٹر گولے ، دستی بم اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا بارودی مواد شامل ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY