الیکشن2018 تک کے استثنیٰ کی مدت ختم ہوتے ہی نیب لاہور پھر متحرک ہوگئی ، ن لیگ کے صدر شہبازشریف کو 20 اگست کو طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے اپنے عملے کو سیاستدانوں کے خلاف تمام اہم کیسز پر کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے ممکنہ امیدوار علیم خان کو 30 جولائی تک اپنی غیر ملکی کمپنیوں کی تفصیلات نیب لاہور کے پاس جمع کرانی ہیں۔












