بھارت کا افغان صوبے پنجشیر سے متعلق پاکستان کے خلاف بھونڈا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے وادی پنجشیر سےمتعلق بھارتی میڈیا کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور بھونڈے پراپیگنڈے کو مسترد کر دیاہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہناہے کہ ‘افغانستان کے اندر جو بھی ہو رہا ہے اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ، چاہے وہ پنجشیر ہو یا کہیں اور۔’
بھارت نے جس گرائے گئے ایف سولہ طیارے سے متعلق شور مچایا کہ یہ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ ہے، وہ اپریل 2018 میں امریکا میں گرنے والا ایف سولہ طیارہ تھا۔
امریکی ائیر فورس کا یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا تھا۔ اس واقعے کو امریکی میڈیا میں رپورٹ بھی کیا گیا تھا۔ امریکی ائیرفورس کا یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا اور پائلٹ بھی محفوظ رہا تھا۔












