وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے دہرے معیار پر حیرت زدہ ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ایک طرف ہانگ کانگ میں احتجاج کی ہیڈ لائنز دکھا رہا ہے، دوسری جانب یہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، جس کی وجہ سے وہاں سیاسی قیادت اور بچوں سمیت ہزاروں افراد قید میں ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتِ حال سے وہاں انسانی المیہ پیدا ہو رہا ہے، 30 سال سے جاری حقِ خود ارادیت کی جدو جہد میں 1 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY