سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح

0
1008

مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نے عمانی پلیئر کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے 1-3 سے شکست دی، ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY