دبئی میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پوری ٹیم پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن گیندوں کا سامنا نہ کر سکی اور 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ جیسی بظاہر کمزور ٹیم ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن اس کے کھلاڑی پاکستانی گیند بازوں کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔ پوری ٹیم سینتیس اعشاریہ ایک اوورز میں صرف 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 13، کپتان انشومان راتھ 19، بابر حیات 7، کرسٹوفر کارٹر 2، کے ڈی شاہ 26، احسان خان صفر، اعزاز خان 17، میک سکاٹ صفر، احسن نواز 9 جبکہ تنویر افضل بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 3، حسن علی اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کوایشیا کپ کھیلنے پرمبارکباد دیتا ہوں ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ہانگ کانگ کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کھیلیں گے۔

سرفراز احمد نے بتایا کہ ہم اس میچ میں چار فاسٹ باؤلرز اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے تاہم ٹورنامنٹ میں آگے چل کر سپنرز حاوی ہو جائیں گے۔

اس موقع پر کپتان ہانگ کانگ ٹیم کا کہنا تھا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے پر ٹیم پر اعتماد ہے، پاکستان مضبوط حریف ہے جس کیخلاف عمدہ کھیل کی کوشش کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY