گلستان جوہر میں خواتین پر حملے کرنے والے نے خوف تو پھیلا دیا لیکن خواتین کے حوصلے پست نہیں کر پایا۔ علاقے کی خواتین کہتی ہیں کسی کے ڈر سے گھر پر بیٹھنا حملہ آور کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

ادھر، انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار بھی حملہ آور کو پکڑنے کے لئے سرگرم ہو گئے ہیں، کہتے ہیں چاقو مار کو پکڑنا ایک چیلنج ہے مگر جلد کامیاب ہوں گے۔

علاقے کی بہادر خواتین کا کہنا ہے کہ خواتین پر چھپ کر حملے کرنے والے بزدل کسی رعایت کے مستحق نہیں، خواتین اپنی ہمت اور حوصلے سے حملہ آور کے مجرمانہ ارادوں کو پسپا کر دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY