افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملے،60کے قریب ہلاکتیں

0
138

افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے غور کی دو مساجد پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 60 افراد مارے گئے ہیں۔ کابل شہر میں واقع شیعہ مسجد میں پر کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم بتیسں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نے ان دونوں حملوں اور ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق خود کش حملہ آور نے کابل کی جس شیعہ مسجد کے اندر پہنچ کر دھماکا کیا، وہاں شام کی نماز ادا کرنے کے لیے نمازی جمع تھے۔

سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق خودکش حملے سے قبل حملہ آور نے نمازیوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ زخمیوں کی تعداد اکیالیس ہیں اور کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غور پولیس کے ایک ترجمان اقبال نظامی نے کہا ہے کہ بظاہر ایک مقامی ر راہنما کو ہدف بنا کر کیے گئے دھماکوں میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے۔

نظامی کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک سیاسی پارٹی جمعیت کے راہنما دیگر افراد کے ہمراہ ہلاک ہو گئے۔

کسی نے فوری طور پر ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ ٰ نہیں کیا

SHARE

LEAVE A REPLY