لکی مروت میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا

0
902

لکی مروت میں پولیس بکتر کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں میانوالی سڑک پر تھانہ صدر کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، پولیس اہلکار محفوظ رہے، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے، اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY