پوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش مکمل کی اور چالان پراسیکیوٹر آفس میں جمع کرادیا تو اس پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیو ٹر نے اعتراض لگادیا۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے اعتراض میں کہا کہ پولیس نے کس قانون کے تحت نہال ہاشمی کو از خود رہا کیا؟
دسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اعتراض لگاکر پولیس چالان ضلعی ایس ایس پی کے پاس بھجوادیا ہے انہیں اس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔











